۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ موسیٰ رضا جسکانی

حوزہ/ علامہ موسیٰ رضا جسکانی راجن پور کے علاقے مرغائی میں ایک مدرسے کے پرنسپل اور جنوبی پنجاب میں خاصے فعال ہیں، علاوہ ازیں علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام گذشتہ سال ہونیوالے ایک احتجاج میں ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ جس میں وہ شریک بھی نہیں تھے۔

پاکستان کی ریاست حکومت پنجاب میں شیعہ مخالفت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بے بنیاد مقدمات کے ذریعے سے تشیع کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

راجن پور سے تعلق رکھنے والے شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام بھی شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، علامہ موسیٰ رضا جسکانی راجن پور کے علاقے مرغائی میں ایک مدرسے کے پرنسپل ہیں اور جنوبی پنجاب میں خاصے فعال ہیں۔

علاوہ ازیں علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام گذشتہ سال ہونے والے ایک احتجاج کے باعث شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ جس میں وہ شریک بھی نہیں تھے۔ اسی طرح ملتان کے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات کو بھی مختلف مقدمات میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے محرم الحرام میں دبائو بڑھایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .